ڈیولپمنٹ بیورو (DEVB) کی ویب سائٹ کا اردو ورژن صرف جائزہ معلومات پر مشتمل ہے۔ آپ ہماری ویب سائٹ کے مکمل مواد تک انگریزی، روایتی چینی یا آسان چینی میں رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ڈویلپمنٹ بیورو کے ہوم پیج پر خوش آمدید۔
ہانگ کانگ کا زمینی علاقہ، پہاڑی علاقہ، وکٹوریہ ہاربر اور آس پاس کے آبی ذخائر ہمارے شہر کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی مسابقت اور علاقائی ترقی کے درمیان اپنی کمیونٹی کی وسیع تر ضروریات پوری کرنے کے لیے ان محدود وسائل کا بہترین استعمال کرنا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں ایک جدید شہر کے طور پر ہانگ کانگ کی ترقی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے جو ہماری آبادی کے لیے معیاری رہائش اور کام کی جگہ فراہم کرتا ہے ، نیز عالمی سطح پر اور خطے کے اندر ہماری مسابقتی برتری کی مسلسل ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ ہمارے شہر کی نمو ہماری کمیونٹی کی ضروریات اور پائیدار ترقی کے اصول کے مطابق مؤثر طریقے سے عہدہ برآ ہونے کے قابل ہونی چاہیے۔ کمیونٹی کی ضروریات کی تکمیل اور ایشیا میں ایک مسابقتی کاسموپولیٹن شہر کے طور پر ہانگ کانگ کا مرتبہ بڑھانے کے لیے، حکومت نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور موجودہ سہولیات بہتر بنانے میں بروقت سرمایہ کاری جاری رکھے گی۔ حکومت زمین کے مؤثر استعمال کی منصوبہ بندی ، شہری تجدید ، سرسبز کاری اور ورثے کے تحفظ کے ذریعہ شہر کا رہنے سہنے کا ماحول بہتر بنانے کے لیے بھی پُرعزم ہے۔ ڈویلپمنٹ بیورو ایک پالیسی بیورو ہے جو ہمارے شہر کی ترقی کے لیے یہ ایجنڈا آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔ ہمارا کام بڑے پیمانے پر دو اہم شعبوں پر مشتمل ہے: منصوبہ بندی، زمین اور تعمیرات کی ترقی؛ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی۔
یہ ہوم پیج ہماری پالیسیوں، اقدامات، تنظیم اور تازہ ترین خبروں کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو ہمارا ہوم پیج مفید اور معلوماتی لگے گا۔ آپ کی تجاویز اور تبصرے انتہائی خوش آئند ہیں۔
ڈویلپمنٹ بیورو کی پلاننگ اینڈ لینڈز برانچ زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی، زمین کی فراہمی اور ترقی، زمین کے نظم و نسق، زمین کی رجسٹریشن، شہری تجدید اور عمارات کی حفاظت سے متعلق پالیسیوں کے لیے ذمہ دار ہے۔ ہمارا مقصد زمین کے تزویراتی استعمال کی منصوبہ بندی، زمین کی بروقت فراہمی اور ترقی، زمین کا مؤثر نظم و نسق اور رجسٹریشن فریم ورک، عمارت کی حفاظت کا سخت نظام، اور باہمی تعاون کے ساتھ شہری تجدید کے عمل کے ذریعے ہانگ کانگ کی ترقی میں سہولت کاری ہے۔
Hong Kong 2030+: Towards a Planning Vision and Strategy Transcending 2030" (Hong Kong 2030+) ہمارے باہم مربوط گنجان آباد شہر کی پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے وژن کا تعین کرتا ہے تاکہ آنے والی دہائیوں میں اسے زیادہ قابلِ رہائش بنایا جا سکے۔ علاقائی تزویراتی منصوبہ بندی اور علاقے کی بنیاد پر زمین کے استعمال کی منصوبہ بندی کے ذریعے، ہم زمین اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں سرمایہ کاری زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم مستحکم منصوبہ بندی کے طریقِ کار کے ذریعے اپنے معاشرے کی رہائشی، سماجی اور اقتصادی ترقی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی زمین اور جگہ فراہم کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں. ایسا کرتے ہوئے، ہم اپنے لوگوں کے لیے زندگی گزارنے کا ماحول بہتر بنانے، زمین اور دیگر وسائل کا منصفانہ استعمال آسان بنانے، ترقی اور تحفظ کے درمیان بہترین توازن قائم کرنے، اور آنے والی نسلوں کے لیے اپنی دیرینہ فطرت اور بھرپور حیاتیاتی تنوع محفوظ رکھنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کے اصول برقرار رکھتے ہیں۔ ہمارے تعمیر شدہ علاقے بشمول شہری علاقے اور نئے قصبے اس وقت ہماری زمینی رقبہ کا صرف 25% حصہ ہیں اور حتیٰ کہ ہانگ کانگ 2030+ کے پایہ تکمیل کو پہنچنے کے بعد بھی اسے تقریباً 30% تک بڑھا دیا جائے گا،جب کہ بقیہ زمین کا زیادہ ترحصہ ساتھ کنٹری پارکس اور فطرت کے تحفظ کے دیگرعلاقوں میں واقع ہوگا۔ اپنے زمینی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہمارے شہر کی پائیدار ترقی کی کلید ہے۔ زمین کا مؤثر نظم و نسق اور عمارت کا کنٹرول نہ صرف زمین اور جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور موثر تفویض اور بنیادی ڈھانچے کے استعمال میں حصہ ڈالتا ہے بلکہ لوگوں کے لیے محفوظ اور قابل رہائش تعمیر شدہ ماحول یقینی بناتا ہے ۔ شہری تجدید کی ایک مضبوط حکمت عملی ہمارے شہری تانے بانے کو نئی جوانی دینے کے لیے بھی ضروری ہے ، خاص طور پر جب ہم اگلی چند دہائیوں میں اپنی آبادی اور عمارتوں دونوں کی تیزی سے "دوہری عمررسیدگی" دیکھ رہے ہوں گے ۔
ڈویلپمنٹ بیورو کی ورکس برانچ عوامی کام کی پالیسیاں بنانے اور عوامی کام کے منصوبوں پر عمل درآمد مربوط بنانے اور نگرانی کرنے کی ذمہ دار ہے۔ یہ وکٹوریہ ہاربر کے باہر بحالی کے ذریعے زمین کی فراہمی میں اضافے ، چٹانی غار اور زیر زمین مقام کی ترقی ، لینٹاؤ کی ترقی ، کولون ایسٹ (جس میں کوون ٹونگ اور کولون بے کے سابق صنعتی علاقوں اور کائی ٹیک ڈویلپمنٹ ایریا پر مشتمل ہے) کو ہانگ کانگ کی معاشی ترقی ، تعمیراتی حفاظت ، ڈھلوان کی حفاظت ، لفٹ اور ایسکیلیٹر کی حفاظت ، پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام ، تعمیراتی ٹھیکیداروں اور مشیروں کے انتظام کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ خدمات ، تعمیراتی افرادی قوت کے وسائل ، کارکنوں کی رجسٹریشن میں معاونت کے لیے ایک اور بنیادی کاروباری ضلع میں تبدیل کرنے سے متعلق پالیسی کے معاملات کی بھی نگران ہے۔ یہ بیورو سرکاری محکموں کو سرسبزکاری، زمین کی تزئین اور درختوں کے انتظام سے متعلق پالیسی رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے اور حکومت کے ورثے کے تحفظ کے کام کے لیے ذمہ دار ہے۔ یہ ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ یہ بات یقینی بنائی جا سکے کہ ہماری تمام ترقی پائیدار ہو اور ہمارا تعمیر شدہ ورثہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے مناسب طریقے سے محفوظ کیا جائے۔ ڈیولپمنٹ بیورو آرکیٹیکچرل سروسز، بلڈنگز، سول انجینئرنگ اینڈ ڈیولپمنٹ، ڈرینیج سروسز، الیکٹریکل اور مکینیکل سروسز، لینڈز، پلاننگ اور واٹر سپلائیز اور لینڈ رجسٹری کے محکموں کا بھی انتظام سنبھالتا ہے۔
براہ کرم نسلی مساوات کے فروغ کے لیے موجودہ اور منصوبہ بند اقدامات کے ساتھ ساتھ ترجمانی اور ترجمے کی خدمات کے اعدادوشمار کے لیے "نسلی مساوات کا فروغ" ملاحظہ کریں۔